13 اکتوبر، 2015، 12:33 AM

صوبہ سندھ میں 8، 9، 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

صوبہ سندھ میں 8، 9، 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

پاکستان کے صوبہ سندھ میں حکومت نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر 8، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں حکومت نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر 8، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پولیس حکام نے اپنی بریفنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں، دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گرد ملک اسحاق اور عثمان کرد کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے محرم الحرام میں شر پسند کارروائیاں کرسکتے ہیں۔ اس لئے ماتمی جلوسوں کی نگرانی سپارکو کے سرویلنس نظام کے ذریعے کی جائے گی، اس کے علاوہ رینجرز اور پولیس مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اور پولیس کو محرم الحرام میں آپریشن جاری رکھنے اور سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران 8، 9، 10 محرم الحرام کو کراچی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

News ID 1858818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha